گڑھی ڈوپٹہ بلیو پرنٹ ویڈیو سکینڈل ملزم کا جسمانی ریمانڈ


دارالامان میں مقیم لڑکی کو لانے کیلئے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

چناری

گڑھی ڈوپٹہ بلیو پرنٹ ویڈیوز سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت پولیس نے ملزم کوعدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد سردار یاسین بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گھڑی دوپٹہ فیض الرحمن عباسی نے گھڑی ڈوپٹہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی محمد اویس الیاس ولد محمد الیاس ساکنہ اعوان پٹی اور مسماۃ(ق)دختر محمد اقبال کی جانب سے بلیو پرنٹ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکا اور لڑکی کے خلاف زیر دفعات 489وائی،18زید اے اور 504کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے محمداویس الیاس کو ایس ایچ او فیض الرحمان عباسی،ایڈیشنل ایس ایچ او نویدالحسن اور تفتیشی محمد سیلم نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا تھا گذشتہ روز پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دارالامان میں مقیم لڑکی کو بھی لانے کے لیے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے علاقہ میں بے حیائی،فحاشی،عریانی پھیلانے والے جوڑے کے خلاف فوری کارروائی پر عوامی حلقوں نے پولیس کومبارکباد دی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انھیں نشان عبرت بنایا جائے تانکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی حرکت کرنے سے قبل سو بار سوچے یاد رہے کہ دونوں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے بلیو پرنٹ ویڈیوز انتہائی پروفیشنل انداز میں بنائی جن میں تمام اقدار کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے بلیو پرنٹ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھاجس سے جہلم ویلی بھر میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی چند روز قبل معاملہ سوشل میڈیا میں آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے علاوہ نوجوان لڑکے کو پابند سلاسل کر دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں