باغ، پونچھ کی جامعات میں دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت تجربہ کار ماہر اساتذہ سے حسب ضرورت دونوں جامعات کے طلباء مستفید ہو سکیں گے
طالبات کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں اپنی صلاحتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی
باغ

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ و یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU)پر جامعات کے وائس چانسلرز کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔جامعہ پونچھ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سے جامعہ خواتین کی طالبات کو تحقیق کے وسیع مواقع میسر ہوں گے اور دونوں جامعات کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اوراس بات پر اتفاق ہوا کہ جامعات میں موجود وسائل اور سہولیات سے دو طرفہ استفادہ کیا جائے گا۔ اور تجربہ کار ماہر اساتذہ کرام سے حسب ضرورت دونوں جامعات کے طلباء مستفید ہو سکیں گے۔ اس تقریب میں، وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر رسول جان، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، رجسٹرار ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس،رجسٹرار جامعہ پونچھ محمدڈاکٹر عدنان ادریس، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر عثمان حمید نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کہا اس معائدہ سے طالبات کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں اپنی صلاحتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گااداروں کے درمیان اس طرح کے تعاون سے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور طالبات کو عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق سیکھنے کا ایک بہترین موقع ملتا ہے۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر اور مستحکم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں