چرس کی بڑی مقدار ٹنڈو آدم سے حیدر آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر چرس کی ایک بڑی مقدار ٹنڈوآدم سے حیدرآبادمنتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

خفیہ اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ٹنڈوآدم سے حیدرآباد جانے والی مال بردار اور مسافر بسوں کی نگرانی سخت کردی اس دوران گزشتہ شب ہالہ ناکہ شہید بینظیر فلائی اوور کے قریب سے گزرنے والے جب ایک ہائی ایس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وین کے ڈرائیور نے کچھ فاصلہ آگے اندھیرے میں گاڑی روک کرراہ فرار اختیارکیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے جب وین میں رکھے امرود کی پیٹیوں کی ایگزامنیشن کی تو ایک ایک کلوگرام چرس کے 32پیکٹس امرود کی پیٹیوں سے برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی 32کلوگرام چرس کی مالیت 32لاکھ روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں