اسلام آباد(ورلڈ ویوز اردو)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ویمن ونگ کی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وتنظیم الاعوان آزاد کشمیر کی چئیرپرسن عندلیب اکبرمسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر اپنے خاندان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئیں۔اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر کوٹلی حلقہ 1 سے مصباح اسرار نے بھی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر تقریب میں بیگم امتیاز نسیم، عنبرین ترک،گلشن منہاس، ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ، سکینہ سدوزئی، سیمی شیرازی،سید رشید شاہ کاظمی، سردار ماجد شریف، منیر اعوان،مفتی عبدالواجد، خواجہ ظفر شہزاد، خواجہ بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں عندلیب اکبر کو کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتاہوں اوران کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ جس طرح لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کشمیر کو آزاد کشمیر میں اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خواتین کوبااختیار بنانے کے لئے اقدامات کرے گی اور خواتین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں نشستیں بڑھائے گی اور انہیں اسمبلی میں تینتیس فیصد نمائندگی دے گی تاکہ خواتین معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور دیگر خواتین کے حقوق کے لئے آگے بڑھیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر اس وقت آزاد کشمیر کے عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوامی حقوق کا استحصال کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لئے ساڑھے تین ارب کا پیکج دیا جبکہ اسی طرح احساس پروگرا، انصاف ہیلتھ کارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگرمنصوبے بھی آزاد کشمیر میں متعارف کرائے تاکہ عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتیں بھی میسر آسکیں اور عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو سکے.
عوامی خدمت کا جذبہ سیاست میں لیکر آیا، مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے؛ آصف حنیف کیلوی۔
بیرسٹر سلطان قابل احترام ہیں، میں انکے لیے خطرہ نہیں ہوں؛ ماجد خان
سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، آنیوالا دور مسلم کانفرنس کا ہے؛سردار عتیق
خواہشں ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام ایک دوسرے کے قریب ہوں؛خالد خورشید
امریکا: کورونا سے ریکارڈ اموات، 114 سال میں پہلی بار ٹائمز اسکوائرعوام کیلئے بند
چین کی عظیم ساحلی علاقے کی سیاحتی ترقی بارے منصوبہ بندی
بھارت، مسلمان ڈاکٹر کا کارنامہ،سب حیران
گڑھی ڈوپٹہ بلیو پرنٹ ویڈیو سکینڈل ملزم کا جسمانی ریمانڈ