آزاد کشمیر: ضلع حویلی محکمہ برقیات بے قابو، ایم ایل اے بے بس، صارفین کا جینا حرام۔

حویلی( ورلڈ ویوز اردو) آزاد کشمیر محکمہ برقیات ضلع حویلی میں بے لگام۔غریب عوام پر ایک ماہ میں 28 ہزار اضافی یونٹ کا بم گرانے لگا۔میڑ ریڈر اپنے گھروں میں بیٹھ کر صارفین کے میٹر دیکھے بغیر اپنی من مانی سے بل ارسال کرنے لگے۔ایک اندازے کے مطابق ضلع حویلی میں سب سے زیادہ بجلی محکمہ کی ملی بھگت سے بجلی چوری ہو رہی ہے جس کا بوجھ میٹر رکھنے والے غریب صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ایم ایل بھی محکمہ برقیات کے سامنے بے بس ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات حویلی نے دھڑلے سے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اپنی من مانیوں سے غریب عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران 28 ہزار اضافی یونٹ غریب صارفین پر ڈال دی جاتی ہے دوسری جانب میٹر ریڈر اپنے گھروں میں بیٹھ کر بغیر میٹر چک کیے بل اپنی مرضی سے بنا کر صارفین کو دکانوں پر ارسال کر دیتے ہیں ۔ لائن مین ، لائن سپریڈنٹ اور ایس ڈی سمیت ایکسین کی ملی بھگت سے سب سے زیادہ 28 ہزار یونٹ سے زائد فی مہنہ بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ حویلی میں ایکسین کی جگہ ایک لائن میں بشیر شاہ محکمہ کا کرتا دھرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام علاقوں کے بجلی چوروں سے محکمہ کے ملازمین منتھلی وصول کر کے حکام بالا تک حصہ پہنچاتے ہیں ۔ غریب صارفین نے وزیرآعظم آزاد کشمیر و چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ محکمہ برقیات حویلی جو نا صرف غریب صارفین بلکہ قومی خزانے کو چونا لگا رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے دوسری جانب یہاں کا ایم ایل اے بھی محکمہ برقیات حویلی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں