اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضور اکرم کی حیات طیبہ اور قرآن پاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)مغرب میں حضور اکرم ﷺکی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت اقعات ہوئے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے. ہم مغرب کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ سبیل ریاض اور سیکریٹری مالیات سید علی ضامن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضور اکرم کی حیات طیبہ اور قرآن پاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا، ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھ رہا ہے اس لئے سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، عالم اسلام کوعیدمیلاد النبی ﷺکی خوشیاں مبارک ہوں. صدر مملکت نے کہا کہ میں آج عید میلادالنبی ﷺکے مبارک موقع پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 12 ربیع الاوّل کے دن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد رسول اﷲ خاتم النّبیین جو کہ رحمت للعالمین ہیں، پیدا ہوئے۔ آپ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی، اﷲ نے آپ کو قیامت تک کیلئے تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا اور پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ کی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی سیرتِ طیبہ ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہے اور اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اﷲ خاتم النبیین کی شخصیت ہی تھی۔اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نبی اکرم خاتم النبیین کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں