کوٹلی آزادکشمیر : گلہار کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی بندش، محکمہ کی غفلت، عوام علاقہ نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا ۔

اسلام آباد (ورلڈ ویوز اردو) کوٹلی آزاد کشمیر شہر کے ملحقہ علاقوں گلھار کالونی، جمالپور، گلہار اور دیگر علاقوں میں پانی کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، محکمہ ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر، عوام علاقہ نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے بعض علاقوں میں گزشتہ چھ دنوں سے پانی کی ترسیل ممکن نہ بنائی جاسکی ہے،محکمہ کہ جانب سے ُپانی کی بندش کی وجہ ٹربائن کی خرابی بتائی جارہی ہے ۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ 6 دنوں سے مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہا ہے، جب دے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ کل یا پرسوں کہہ کر کال بند کردیتے ہیں ۔عوام علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے محکمہ کے افسران پانی کی بندش کے مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لے رہے ،گرمی کے اس موسم میں پانی کے بغیر گزارہ کیسے کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ہر گھر میں ٹینکر سے پانی منگوایا جاسکتا ہے ۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر
محکمہ پبلک ہیلتھ نے فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا تو مجبوراً ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں