حویلی (ورلڈ ویوز اردو) فوڈ اتھارٹی حویلی کی کاروائیاں،مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش ضبط، دوکانداروں کو آخری وارننگ، تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی تحصیل ممتاز آباد کے بازاروں میں فوڈ سیفٹی آفیسر بلال مقصود کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر راجہ سر انداز راٹھور اور انکی ٹیم نے گگڈار بازار اور پلنگی بازار میں کاروائی کے دوران مضر صحت، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء خورد و نوش کو ضبط کر لیا.
راجہ سرانداز جاوید راٹھور نے دکانداروں کو وارننگ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کسی دکاندار سے مضر صحت یا زائد المیعاد سامان ملا تو سامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی ادا کرنے پڑینگے.
عوام علاقہ نے فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا قدم ہے کیونکہ سب سے تھرڈ کلاس اشیاء حویلی میں فروخت کے لیے بھیجی جاتی ہیں. اگر اسی طرح چھاپے مارے جاتے رہے تو غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء حویلی سے ختم ہو جائیں گی. نوجوان افسران اچھا کام کررہے ہیں. اگر انکو کرنے دیا جائے. سول سوسائٹی کو نوجوان آفیسرز کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے ۔
سات سالوں تک پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا لیکن اب وزیراعظم پاکستان کی ہدایات واضح ہیں:تنویر الیاس
عمران خان نے بیرسٹر سلطان کو انتخابی مہم کے لیے واضح حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائینگے :تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔
حلقہ ڈڈیال ن لیگ کا ساڑھے چار سالہ دور، مسعود خالد نےانتقامی سیاست کو پروان چڑھایا۔
سینٹورس : یوتھ ونگ کی تقریب، بیرسٹر سلطان کی تصویر غائب، یوتھ ونگ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ۔
عوامی خدمت کا جذبہ سیاست میں لیکر آیا، مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے؛ آصف حنیف کیلوی۔
بیرسٹر سلطان قابل احترام ہیں، میں انکے لیے خطرہ نہیں ہوں؛ ماجد خان
سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔