آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کا جوان شمالی وزیرستان میں شہید ۔

حویلی کہوٹہ(راجہ ثروت کیانی) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹی کا ایک اور جوان اپنی دھرتی ماں پر قربان۔ تفصیلات کے مطابق حویلی کہوٹہ گاؤں پلاں چوہدریاں کا جوان راجہ وحید احمد جنجوعہ ولد( ر) حولدار فتح محمد جنجوعہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوگیا تھا جس کی میت کو آج نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کی وردی اور پاکستانی پرچم شہید کے والد کو پیش کیا.پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید ہونے والے جوان کے والد بھی پاک فوج سے حوالدار ریٹائرڈ ہیں اور شہید کے باقی دو بھائی بھی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شہید جوان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں