اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وفاقی پولیس موذی وبا کے خطرات کے باوجود شہریوں کی خدمت کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔چوہدری عثمان
تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین گرین اسپائر فاؤنڈیشن چوہدری عثمان نے وفاقی پولیس ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد پولیس سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس موذی وبا کے خطرات کے باوجود شہریوں کی خدمت کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔قرنطینہ مراکز ہوں یا کرونا (کورونا) وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیے گئے علاقے، ہر وہ جگہ جہاں خطرہ ہے وہاں پولیس اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے. انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس خطرناک تو ہے لیکن انہیں پولیس فورس اپنا فرض بہت اچھی طرح نبھا رہی ہے.پولیس اہلکار پوری ایمانداری سے ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں اندر ڈاکٹر وباء سے لڑ رہے ہیں۔اور باہر پولیس فورس لڑ رہی ہے. عام لوگ کہتے ہیں کہ یہاں وائرس ہے، لیکن پولیس کو ڈیوٹی کر رہی ہے. جس پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سے گرین اسپائر فاؤنڈیشن کے چئیرمین چوہدری محمد عثمان اور ان کی ٹیم نےملاقات کی اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں کے لیے سرجیکل ماسک، سینیٹائز اور دستانے بطور تحفہ پیش کئے۔ اور پولیس کی خدمات کو سراہا.
سات سالوں تک پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا لیکن اب وزیراعظم پاکستان کی ہدایات واضح ہیں:تنویر الیاس
عمران خان نے بیرسٹر سلطان کو انتخابی مہم کے لیے واضح حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائینگے :تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔
حلقہ ڈڈیال ن لیگ کا ساڑھے چار سالہ دور، مسعود خالد نےانتقامی سیاست کو پروان چڑھایا۔
سینٹورس : یوتھ ونگ کی تقریب، بیرسٹر سلطان کی تصویر غائب، یوتھ ونگ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ۔
عوامی خدمت کا جذبہ سیاست میں لیکر آیا، مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے؛ آصف حنیف کیلوی۔
بیرسٹر سلطان قابل احترام ہیں، میں انکے لیے خطرہ نہیں ہوں؛ ماجد خان
سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔