ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے سکیاں تا نیل فری لنک روڈ کے تاریخی منصوبہ کا افتتاح کردیا.

حویلی(ورلڈ ویوز اردو) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے سکیاں تا نیل فری لنک روڈ کے تاریخی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر
عوام علاقہ نے ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کا پرتپاک استقبال کیا ،سیاحتی مقام کے مرغ زار و آبشار حق پیر سچ پیر رضا پیر رضا پیر ، مرشد وراہنما علی رضا علی رضا کے نعروں سے گونجتے رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر علی بخاری نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی دن ہے کیونکہ مقامی آباد اور سیاحوں کے کئے ایک تاریخی منصوبہ کو مکمل کیا گیا ، محنت لگن پر منصوبہ کی سرپرستی کرنے والی شخصیت پیر شبیر احمد بخاری۔ پرجیکٹ کمیٹی ، پراجیکت لیڈر اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں
یہ عظیم منصوبہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ٹورازم کی پالیسی کا عکاس ہے منصوبہ سے مقامی آبادی کے علاوہ ہزاروں سیاح مستفید ہوں گے منصوبہ کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے بھی ہم شکر گزار ہیں کیونکہ مخالفت کی وجہ سے ہمارے کارکنوں نے محنت زیادہ کی اور منصوبہ مکمل کردیا ، مخالفین کے سارے سوالوں کا ایک کی جواب ہے کہ سیاحتی مقام نیل فری سڑک پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔کرونا وائرس اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس تقریب کو مختصر کیا گیا کسی مناسب وقت پر بڑا پروگرام بھی کریں گے۔
اس موقع پر پیر سید شبیر احمد بخاری ، پیر سید صغیر جاوید بخاری ، پیر اسلم شاہ گیلانی ، سید سلیم شاہ گیلانی ، طارق گیلانی ، صادق ڈار ، خواجہ شکیل ، صاحبزادہ طیب علی حسن ، صاحبزادہ علی اکبر ، چوھدری نور محمد ، علامہ حسن رضا ، سید منظور حسن گیلانی ، صحافی حضرات و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں