آزاد کشمیر:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، دو ارب سے زائد رقم سے دو لاکھ تینتیس ہزار بائیس مستحقین مستفید ۔

مظفرآباد میں سب سے زیادہ 49214 مستحقین نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے فائدہ حاصل کیا۔

اسلام آباد (ثاقب راٹھور) آزادکشمیر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ تینتیس ہزار بائیس افراد میں دو ارب سے زائد رقم ادا کردی گئی. تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کہ وجہ سے لاکھوں خاندان بے روزگار ہوئے ہیں. کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک پورے پاکستان میں ایک کروڑ 20لاکھ3 ہزار مستحق افراد کو رقوم کی شفاف ترسیل مکمل کر دی گئی. پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی اس پروگرام کی شروعات کی گئی ہیں. اس وقت تک احساس پروگرام میں آزاد کشمیر کے کل دو لاکھ تینتیس ہزار سات سو بائیس افراد رجسٹرڈ ہوئے. اور حکومت پاکستان کی جانب سے دو ارب اسی کروڑ سے زائد رقم ان مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکی ہے.ان میں سے ایک لاکھ ستانوے ہزار ایک سو اڑتالیس افراد  احساس پروگرام سے دو ارب چالیس کروڑ سے زائد ایمرجینسی کیش نکلوا چکے ہیں. احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے اضلاع میں رقم کی ادائیگی میں ضلع باغ کے کل 24124 افراد احساس پروگرام کے اہل ہوئے. اور ضلع باغ میں 289488000 روپے ان افراد کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے جن میں سے 20017 افراد نے 246050000 روپے نکلوا لیے ہیں. ضلع بھمبر کے کل 13618 افراد اہل ہوئے تھے. جن کے اکاؤنٹ میں 163416000 روپے منتقل ہوئے ہیں. ان میں سے 10904 افراد نے 133150000 روپے نکلوا لیے ہیں.  ہٹیاں بالا میں کل 19023 افراد رجسٹریشن کے بعد اہل ہوئے اور ان کے اکاؤنٹ میں کل 228276000 روپے کی رقم منتقل ہوئی تھی. جس میں سے 16513 افراد نے 201561000 روپے کی رقم نکلوا لی ہے. ضلع حویلی کے کل 15729 افراد اہل ہوئے اور 188748000 روپے ان مستحقین کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ہے جس میں سے 13583 افراد  164915000 روپے نکلوا چکے ہیں. جہلم ویلی کے کل 1968 افراد رجسٹر ہوئے اور 23616000 روپے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے. ان میں سے اس وقت تک 1582 افراد 18984000 روپے سے مستفید ہو چکے ہیں. ضلع کوٹلی کے کل اہل افراد 31748 ہیں. ان اہل افراد کے اکاؤنٹس میں 168270000 روپے کی رقم منتقل ہوئی ہے جس میں سے 26051 افراد 319250000 کی رقم نکلوا چکے ہیں.
ضلع میرپور کے کل اہل افراد 17455 ہیں جن کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جانے والی رقم 209460000 روپے ہے. جس میں سے 13730 افراد نے 168921000 روپے کی رقم نکلوا لی ہے. ضلع مظفرآباد میں کل 49214 افراد اہل ہوئے جن کے اکاؤنٹ میں 590568000 روپے منتقل ہوئے اور 41989 افراد 514826000 روپے نکلوا کر مستفید ہو چکے ہیں. نیلم کے اہل افراد 21026 ہیں جن کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقم 252312000 روپے ہے. اب اس رقم میں سے 18413 افراد 222990000 روپے نکلوا کر اپنے استعمال میں لا چکے ہیں. ضلع پونچھ کے 21616 افراد اس پروگرام کے لیے اہل ہوئے جن کے اکاؤنٹس میں کل 259392000 روپے منتقل ہوئے ہیں. اس منتقل شدہ رقم سے 18633 افراد نے 226756000 روپے کی رقم نکلوا لی ہے. اسی طرح ضلع سدھنوتی کے 18201 افراد مستحق اور اہل ہوئے جن کے اکاؤنٹس میں 206425000 روپے منتقل کیے گئے جن میں سے 15733 افراد نے 191905000 روپے کی رقم نکلوا لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں