جموں کشمیر فریڈم موومنٹ (فورم) کا سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جموں(ورلڈ ویوز اردو) جموں کشمیر فریڈم موومنٹ (فورم) نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جموں کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین شریف سرتاج، پیرپنجال پیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین حنیف کالس،نائب صدر خواجہ اعجاز مدنی، پیرپنجال سول سوسائٹی کے چیئرمین مولانا امیر محمد شمسی، انجمن سیرت کمیٹی کے چیئرمین قیوم متو ،جموں کشمیر یوتھ فورم فار جسٹس کے چیئرمین ملک ارشاد احمد اور دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان منور حسن صرف ایک انسان کا نام نہیں ایک عہد کا نام تھا جو آج تمام ہوگیا، ان کی رحلت سے مسلمان ایک دور اندیش اور اسلام کے حقیقی لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کی ساکھ کو مضبوط کرنے میں انکا بھرپور کردار رہا، وہ کشمیریوں کے محسن تھے اور ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بات کرتے رہے، منور حسن کی رحلت سے کشمیری قوم اپنے ایک عظیم محسن سے محروم ہوگئی ہے ۔
مشترکہ تعزیتی بیان میں مذید کہا گیا کہ جموں کشمیر فریڈم موومنٹ منور حسن کی کاوشوں پر انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول کرے اور انکی اگلی منازل کو آسان فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں