وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں، دورہ مظفرآباد کا خیر مقدم کرتے ہیں:عنبرین ترک

اسلام آباد (ورلڈ ویوز اردو) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ویمن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات عنبرین ترک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کا خیر مقدم کرتے ہیں،کشمیری اس پار کے ہوں یا اس پار کے ، عمران خان ہی کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں .
عنبرین ترک سیکرٹری اطلاعات انصاف وویمن ونگ آذادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ آذادکشمیر کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں جب ایک طرف کرونا وبا کا سامنا یے اور دوسری طرف آر پار کے کشمیریوں کو بھارتی جارحیت کا سامنا ہے ، عمران خان کا دورہ مظفرآباد اور ریلیف پیکج کا اعلان یقینا ایل او سی پر بسنے والے کشمیریوں کے مصائب میں کمی کرے گا .
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ
بھارتی جارحیت کا سامنا کرنے والے، ایل او سی پر مقیم کشمیری خاندانوں کے لیئے ساڑھے تین ارب کی خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں عنبریں ترک نے مذید کہا کہ معاملہ آذادکشمیر کے بجٹ میں اضافے کا ہو بین الاقوامی سطع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا
ہر محاذ پر عمران خان نے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی۔
کشمیری اس پار کے ہوں یا اس پار کے عمران خان نے ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دے کراس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں