جموں کشمیر پیرپنجال فریڈم موومنٹ کا شہید کمانڈر نثار میر کو بائیسویں یوم شہادت پر بھرپور خراج تحسین ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کا شہید مجاہدڈپٹی چیف کمانڈر لبریشن فرنٹ احمد دین المعروف نثار میر کو اُن کے 22 یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کیا جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی محمد عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید کمانڈر احمد دین المعروف نثار میر جو کے 1990 میں اُس وقت تحریک آزادی کشمیر قاروان کا حصہ نبے جب صوبہ جموں میں آزادی کی تحریک نہ ہونے کے برابر تھی شہید کمانڈر نثار میر جن کا تعلق ضلع پونچھ تحصیل منڈی گاؤں ساوجیاں سے تھا اُنہوں نے خطہ پیر پنجال میں عسکری تحریک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا شہید نثار میر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ڈپٹی چیف کمانڈر تھے اور بھارتی فوج ہر وقت اُن کی تلاش میں رہتی تھی آخر کار 25 جون 1998 کو سرنکوٹ کے مقام پر اُن کا آخری بار بھارتی فوج سے سامنا ہوا پورا دن لڑائی جاری رہی جس میں کچھ بھارتی فوجی بھی مردار ہوئے اور کمانڈر نثار میر بھی شہید ہوئے قاضی عمران نے کہا کے ہم اس عظیم کمانڈر کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی ریاست کی آزادی تک ان شہداۓ کا مشن جاری رکھیں گےقاضی عمران نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شراب خانے کھول کر وہاں کہ نوجوانوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر کر کہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے جس کا اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے قاضی عمران نے کہا کہ بھارت ہر طرح سے مقبوضہ جموں کشمیر میں ناکام ہو چکا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب جموں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں