جموں کشمیر پیر پنجال پیس فاؤنڈیشن کے کنوینر محمود اختر قریشی کی زیر صدارت مہاجر کیمپ گلپور میں اہم اجلاس، نومنتخب کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ مکمل تعاون کا فیصلہ۔۔

گلپور (ورلڈ ویوز اردو) محمود اخترقریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کنوینر جموں کشمیر پیر پنجال پیس فاونڈیشن کی زیرصدارت مہاجر کیمپ گلپور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کیمپ کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کرنے والوں میں حاجی محمد عارف۔ سردار محمد لطیف۔ صوفی محمد اشرف۔ محمد ذولفقار۔ ماسٹر محمد حنیف۔ محد ظفیر۔ محمد نعیم۔ محمد مبین۔ محمد صہیب۔ محمد مظفر۔ محمد فیضان۔ محمد بشیر۔ محمد یونس۔ محمد الطاف۔ محمد زیارت۔ سردار محمد ظفر۔ رضوان قریشی۔ محمد شہنواز۔ محمد ایاز۔ محمد خاور۔ محمد سہیل۔ نوازش فیاض اور دیگران نے شرکت کی۔
جناب محمد حسین خطیب کو اے۔ پی۔ ایچ۔ سی۔ کا کنوینر منتخب ہونے پر مبارک باد اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ۔
محموداختر قریشی نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کی مزمت کی جس میں کہا گیا کہ بہت جلد دنیا دیکھیں گے کہ آزاد کشمیر کے لوگ کہیں گے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ رہنا ہے۔ انہوں نےسابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مقبوضہجموں کشمیرکےبھارتی حکام سےمطالبہ کہ جموں کشمیر میں ہندوں کو لڑنے کیلۓ ہتھیار دیے جائیں مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی سازش کو عملی جامہ پہنانےکی جانب ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ دیگر عالمی اداروں اور اقوام عالم سےاپیل کی کے بھارت کو ان مزموم عزائم سے روکا جاۓ۔ اور مسئلہ کے حل کیلۓ فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایہ جا کر استصوب راۓکروایا جاوے۔ انہوں مزید کہا کہ آزادی کی تحریک کو ہر حال میں جاری رکھا جاۓ گا تا آنکہ آخری بھارتی اور آخری قابض بھارتی فوجی ریاست جموں کشمیر سے نکل نہ جاۓ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں