مشکل وقت میں آزاد کشمیر حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ،عوام مسلم کانفرنس کو دوبارہ حکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں -سردار ادیب نصیر

سعودی عرب (ورلٍڈ ویوز اردو) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سینئر رہنما اور سماجی کارکن سردار ادیب نصیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت لاک ڈاؤن کے علاوہ عملی اقدامات کرنے میں ناکام نظر آئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر میں حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی پراگرس زیرو نظر آئی ہے، حکومت کا لاک ڈاؤن کا اچھا اور بروقت فیصلہ تھا لیکن اسکے ساتھ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، اتنے بڑے بجٹ میں سے اگر حکومت اپنی عوام کو اس مشکل وقت میں کچھ نہیں دے سکتی تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ عوامی مفادات کو نہیں بلکہ ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے مذید کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتی ہے جو کہ ناممکن ہے ۔مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور قائد مسلم کانفرنس نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچایا ۔انہوں نے کہا آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس بھاری اکثریت سے جیتے گی اور حکومت بنائے گی، آزاد کشمیر کی یوتھ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور وہ مسلم کانفرنس کو دوبارہ حکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں