میرپور آزاد کشمیر کے نوجوان نے بھارتی دوشیزہ سے شادی کرلی۔

اسلام آباد (نامہ نگار )میرپور آزاد کشمیر کے نوجوان نے بھارتی لڑکی سے شادی کر لی. تفصیلات کے مطابق میرپور سیکٹر ایف ون کے نوجوان محمد آصف جرال اور نیو دہلی بھارت کی نیتو ملک دونوں پیٹربرو برطانیہ میں یونیورسٹی فیلو تھے. اس دوران دونوں میں محبت کے جذبات پروان چڑھے مگر رکاوٹ تب آن پڑی جب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا محمد آصف جرال مسلمان جبکہ نیتو ملک ہندو گھرانے سے تھی محمد آصف نے نیتو ملک کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جس پر نیتو ملک نے اسلام کا مطالعہ کیا بالآخر محبت غالب آگئی اور نیتو ملک نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد اس کا اسلامی نام عمانی آصف رکھا گیا حالیہ عرصے میں برطانیہ میں کرونا وبا عروج پر ہے مگر دونوں نے پاکیزہ بندھن میں بندھنے کا ارادہ کیا اور نکاح کر لیا محمد آصف اور عمانی نئی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ سرحدیں سچے پیار کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں وہ کہتے ہیں کہ گھر والوں کو منانے میں وقت لگا رمضان المبارک باقاعدہ نماز بھی پڑھ رہی ہے اور روزے بھی رکھ رہی ہیں عمانی اور آصف کہتے ہیں کہ کرونا وبا خطرناک ضرور ہے مگر اس کو ضرور شکست دینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں