ڈرامہ ”عہد وفا” ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا، علیزے شاہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ ڈرامہ ”عہد وفا” ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا میں جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیشہ بڑے کاموں کا اختتام اچھا ہوتا ہے اور ڈرامہ ”عہدوفا” ان میں سے ایک ہے جس کے اختتام نے ان کو بے پناہ عزت سے نوازا۔انہوں نے کہا وہ ڈرامے کی تمام کاسٹ، عملے اور تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوںنے اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو پسند کیا اور پروڈیوسر مومنہ درید کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں پراجیکٹ کے قابل سمجھا۔ اداکارہ ڈرامہ ”میردل میرا دشمن” میں ماہرہ کا کردار ادا کررہی ہیں، جسے شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں