کورونا وائرس، آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔آرٹس کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاحکم ثانی آرٹس کونسل میں کوئی پروگرام یا تقریب اس وقت تک منعقد نہیں ہو گی، جب تک حالات معمول پر نہیں آتے یا حکومت کی طرف سے صورت حال کو کنٹرول کیے جانے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ ممبران کی صحت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں