صباء قمر کی کیریئر کے ابتداء میں پیش آنے والی دردناک کہانی شیئر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ صباء قمر نے کیریئر کے ابتداء میں پیش آنے والی دردناک کہانی شیئر کر دی۔انہوں نے بتایا کہ ایک بار ان کی طبیعت خراب تھی اور پھر بھی وہ ایک ہزار روپے کی خاطر تھیٹر پر پرفارم کرنے کے لئے گئیں تاہم وہاں موجود خاتون ہدایت کارہ نے ان کو پرفارمنس کے بعد پانچ سو روپے دے کر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا، ان کے اس رویے نے انہیں بہت تکلیف دی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں تاہم وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ ایسا سلوک کرنے بارے سوچ بھی نہیں سکتیں جیسا کہ لوگوں نے ان کے ساتھ کیا۔ صباء قمر ان دنوں سرمد گھوسٹ کی نئی فلم”کملی” میں کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں