اوورسیز کشمیریوں کے وفد کی جموں کشمیر پیرپنجال سول سوسائٹی کے کنوینئر سے ملاقات۔

گجرانوالہ (ورلڈ ویوز اردو)دیار غیر سے آئے ہوئے مہاجرین جموں کے وفد نے گجرانولہ ميں جموں کشمیر پیر پنجال سول سوسائٹی کے کنوینئر مشتاق زرگر سے ملاقات کی ہے ۔جموں کشمیر پیرپنچال سول سوسائٹی کا اور پاکستان میں حریت فورم کا ممبر بنے پر مشتاق زرگر کو مبارک باد پيش کی۔اس موقع پر مشتاق زرگر نے وفد کو مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ صورتحال اور صوبی جموں میں حریت پسند تنظیموں کے کام کاج کے حوالے سے بریف کیا۔ مشتاق زرگر نے کہا کہ جموں کے حريت رہنماؤں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں مشکل ترین حالات کے باوجود تحريک کا کام جسطرح شروع کيا ہے اس پر وہ سب قابلِ فخر ہیں۔ حريت رہنماؤں کا تمام مکاتب فکر کے افراد کو تحريک ميں شامل کرنے کی کوشش کرنا حکمت دانائی اور امن پسندی کا ثبوت ہے۔ وفد میں سوئزرلینڈ سے آۓ ہوئے خواجہ گوہر ايوب لون ، خواجہ شاہنواز لون سپين سے آۓ ہوئے خواجہ مجاہد لون سعودی عرب سے آۓ ہوئے خواجہ اعجاز محمود لون، خواجہ مصطفٰے لون، خواجہ شاہد لون، خواجہ طاہر لون کويت سے آۓ ہوئے خواجہ خورشيد عباس دوبئی سے آۓ ہوئے خواجہ جاوید لون ہانگ کانگ سے خاجہ خاور ايوب لون نے شرکت کی وفد نے تحریکِ آذادی جموں کشمیر کے لئے اپنا مکمل تعاون کرنے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں