6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کے مشترکہ اجلاس میں تعطل کے شکار ​تدریسی عمل کی دوبارہ بحالی سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 15 ستمبر سے ملک بھر کی جامعات، کالجز اور نویں و دسویں جماعت کے طالب علموں کے لیے ہائی اسکولز کھولے جائیں گے۔
صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد 22 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکول کھولے جائیں گے جب کہ نرسری سے کلاس پنجم تک کے طالب علم 30 ستمبر سے اسکول جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں